شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران مختلف واقعات اور ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے، تھانہ ہاﺅسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ جوئیانوالہ موڑ کے قریب ایک تیز رفتار بے قابو موٹر سائیکل کی ٹکر سے فیصل آباد کا مسافر جاں بحق ہو گیا 28 سالہ رمضان مسافر جوئیانوالہ موڑ کی قریبی آبادی میں اپنے عزیز و اقارب سے عید ملنے کے لیے آیا ہوا تھا اور جی ٹی روڈ عبور کر رہا تھا کہ اچانک ایک بے قابو موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ بیرا ورکاں میں نماز عید ادا کرکے گھر واپس آنیوالے نوجوان خالد حسین کو اسکے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ گلی عبدالوالی میں معمولی تلخ کلامی سے مشتعل افراد کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا، جی ٹی روڈ پر فیروزوالہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 50 سالہ موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ مانانوالہ کے گاﺅں باغ سنگھ میں دو متحارب گروپوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا،تھانہ ہاﺅسنگ کالونی کے علاقہ بم کی ملیاں بشمولہ جوئیانوالہ میں سابقہ عداوت کی بناءپر دو گروپوں کے درمیان ہونیوالے جھگڑا کے دوران چھریوں، گلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے ملزمان نے 6افراد عبدالستار وغیرہ کو شدید زخمی کردیا، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے، تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ نشتر روڈ پر صدر چوک کے قریب واقع سنوکر ہال میں معمولی تلخ کلامی کے بعد مختار بٹ وغیرہ نے 30سالہ نوجوان محمد یعقوب کو شدید زخمی کردیا، دریں اثناءموٹر وے انٹر چینج شیخوپورہ کوٹ رنجیت کے قریب ایک نامعلوم کار کی ٹکر سے ایک28سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔