شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) حکومت پنجاب کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ شیخوپورہ چودھری نوید اشرف کو تبدیل کر کے منڈی بہاﺅالدین جبکہ وہاں سے محمد فاروق خان لودھی کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے واضح رہے کہ محمد فاروق خان لودھی اس سے قبل بھی شیخوپورہ جیل میں اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف کا تبادلہ
Oct 30, 2012