شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ گوجرانوالہ روڈ مدینہ پارک میں نامعلوم ملزم نے دو بچوں کے باپ 50 سالہ محنت کش الیاس احمد کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا جسکو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں طبی امداد دی جا رہی ہے، نامعلوم سفاک شخص کی طرف سے ڈالے جانےوالے تیزاب سے مذکورہ محنت کش کی آنکھ اور چہرہ بری طرح جھلس گیا، جس کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے، علاوہ ازیں تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رحمان پورہ میں پانچ ماہ قبل سسرالیوں کے ہاتھو ں زندہ جلائی جانیوالی دو بچوں کی ماں عظمیٰ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ ظلم کرنےوالے ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں پولیس انہیں دابستہ طور پر گرفتار نہ کر رہی ہے جبکہ عظمیٰ بی بی کی والدہ سرور بی بی اور والد ملک رحمت علی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری بیٹی عظمیٰ بی بی کو گھریلو ناچاکی کی بناءپر اسکی ساس، دیور اعجاز اور عباس نے دادا سسر بابا اسماعیل کےساتھ ملکر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی جس کا تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ بھی درج ہے مگر متعلقہ تفتیشی آفیسر مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز ہو کر انہیں گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔
نامعلوم افراد نے 50 سالہ شخص کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا
Oct 30, 2012