جذبہ قربانی سے خالی قومیں دنیا میں اپنا وجود کھو بیٹھتی ہیں:علامہ ممتاز اعوان

Oct 30, 2012

لاہور ( پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلی علامہ ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاﺅن میں عیدالاضحی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی درحقیقت جذبہ ایثاروقربانی کا ہی دوسرا نام ہے اللہ کی رضاوخوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن یعنی مال جان واولاد سب کچھ قربان کر دیں یہی عیدالاضحی کا حقیقی فلسفہ ہے۔ انہوں نے کہا جذبہ قربانی سے خالی قومیں دنیا میں اپنا وجود کھو دیتی ہیں۔

مزیدخبریں