چنیوٹ میں پنچائت کے حکم پرچوری کے شبہ میں پکڑے گئے نوجوان پرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی

نوجوان کو جلانے کا افسوسناک واقعہ چنیوٹ کے محلہ معظم شاہ میں پیش آیا جہاں نصیر نامی شخص کے گھر میں چوری کے شبہ میں لوگوں نے سکندر کوپکڑلیا۔ رات کو واقعہ پرپنچائت بٹھائی گئی جس میں شامل افراد نے سکندرکیخلاف فیصلہ دیا، اس کی حمایت میں آئے افراد نے صبح نو بجے تک کا وقت مانگا اورکہا کہ صبح تک اگر نقصان پورا نہ ہواتو ہر فیصلہ قبول ہوگا۔ رات بھرملزمان سکندر پر تشدد کرتے رہے اور صبح گھر والوں کےپہنچنے سے پہلے ہی اسے آگ لگادی۔ سکندرکے بھائیوں نے آگ بجھاکر اسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق سکندر کے جسم کا ستر فیصد حصہ جل چکا ہے جسے بعد میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن