درخواست گزار کے وکیل شمائل خان کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائرکی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ اصغرخان فیصلے کے بعد صدر زرداری سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے تھے اورکسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے لیکن فیصلے کے چند روز بعد صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدرمیں منظوروٹوکوبلاکرپیپلزپارٹی پنجاب کا صدرمقررکیا۔ درخواست گزارنے کہا کہ صدرکا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا عدالت صدرآصف علی زرداری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
لاہورہائیکورٹ، صدرزرداری کیخلاف ایک اورتوہین عدالت کی درخواست دائر
Oct 30, 2012 | 13:48