چیف الیکشن کمشنر نے جنوبی وزیرستان میں ضمنی انتخابات کے حوالےسے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے جنوبی وزیرستان میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ این اے سینتالیس جنوبی وزیرستان کی نشست دو ہزار آٹھ سے خالی ہے جس پر امن و امان کی وجہ سے ابھی تک انتخابات نہیں ہو سکے۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس نشست پر انتخابات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے رکھی ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بلی کے انتخابی نشان کے خاتمے کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن