چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بوگس ووٹر لسٹوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کے طریقہ کارمیں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تارکین وطن کوبھی ووٹ کا حق ملنا چاہیے کیونکہ وہ اپنے ملک کیلئے ذرمبادلہ بھجتے ہیں۔ سماعت کے دوران سینئیروکیل رشید اے رضوی نے جماعت اسلامی کی وکالت کرتے ہوئے کراچی کے پچیس سال پرانے رہائشیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف دلائل دیئے۔ چیف جسٹس نے مشورہ دیا کہ کراچی میں ووٹ سے محروم افراد ازخود الیکشن کمیشن میں شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کے بعد کیس کی سماعت سات نومبرتک ملتوی کردی گئی۔
سپریم کورٹ بوگس ووٹرلسٹوں کیس: انتخابات سرپرآچکے ہیں، انتخابی فہرستوں کوفوری طورپردرست کیا جائے۔ سپریم کورٹ ریمارکس
Oct 30, 2012 | 19:03