کوئٹہ کے ماہرامراض چشم ڈاکٹرمحمدسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے ڈاکٹرز نے احتجاجاً اجمتاعی طور پرمستعفی ہونے کا اعلان کیا

Oct 30, 2012 | 19:21

سٹی رپورٹر

مغوی ڈاکٹرمحمد سعید خان کی عدم بازیابی کیخلاف بلوچستان کے ڈاکٹرز کا احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔ ڈاکٹرمحمد سعید خان کی بازیابی کیلئے حکومت کو اکتیس اکتوبرتک ڈیڈ لائن دی تھی جس پرعمل نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز نے اجتماعی استعفے دینے کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں چارسو سے زائد استعفے پی ایم اے کے پاس جمع کرادیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرسعید کو کل تک بازیاب نہ کرایا گیا تو پی ایم اے استعفے بلوچستان حکومت کو دے گی۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے ڈاکٹرزسے اجتماعی استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرسعید خان کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے قبائلی عمائدین سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔ مسلسل چودہ روز سےسرکاری اسپتالوں میں ان ڈورز، آؤٹ ڈورز اور آپریشن تھیٹرزبند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مریض سرکاری اسپتالوں کے چکر لگالگا کرتھک چکے ہیں لیکن ڈاکٹرزنہ ہونے کی وجہ سے انہیں علاج کے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑرہا ہے، غریب مریض یا توتکلیف سے تڑپ رہے ہیں یا مہنگے داموں پرائیویٹ علاج کرانے پرمجبورہیں۔

مزیدخبریں