ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبارک پور سے بہاولپور جانے والی بس ملتان سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی، ٹرالر کی ٹکر سے بس قلابازیاں کھاتے ہوئے دورجاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور اورکنڈیکٹر سمیت چھبیس افراد جاں بحق اور دس کے قریب زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے مسافر بس کے مختلف حصے کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کوباہرنکالا جنہیں وکٹوریہ اسپتال بہاولپورمنتقل کردیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بہاولپورمیں بائی پاس کے قریب مسافروین اورٹرالرکے خوفناک تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہوگئی۔
Oct 30, 2012 | 19:24