جنوبی چین میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی،تیزبارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی معطل ہوکررہ گیا

چینی میڈیا کےمطابق سمندری طوفان نےجنوبی صوبوں میں مقیم ایک لاکھ سے زائدافرادکوشدید متاثر کیا ہے،تیزبارشوں اورسیلاب سے ایک شخص زخمی جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے ہیں،مسلسل بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہے،حکام کے مطابق چارلاکھ گیارہ ہزارہیکٹر پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہوکررہ گئیں،ایک اندازے کے مطابق سمندری طوفان سے نوسودس ملین یان کا نقصان ہواہے، طوفان کے پیش نظرچھوٹی بڑی چودہ ہزارکشتیوں کوسمندرسے واپس بلالیا گیا تھا،

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...