اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے ٹریژری بل اور سرمایہ کاری بانڈخرید کر بینکوں کو یہ رقم نواعشاریہ صفر ایک فیصد شرح سود پر تین روز کے لئے فراہم کی ہے۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو چھ کھرب چھیالیس ارب چالیس کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے تاہم اسٹیٹ بینک نے چھ کھرب اکتالیس ارب چالیس کروڑ روپے کے ٹریژری بانڈ خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی کو دور کیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر رقم کے انخلاء کے ساتھ ساتھ کمرشل بینکوں سے حکومتی قرضے بینکاری نظام میں رقم کی کمی کی ایک بنیادی وجہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےکمرشل بینکوں میں رقم کی کمی دورکرنے کے لئے چھ کھرب اکتالیس ارب چالیس کروڑ روپے فراہم کردیئےہیں۔
Oct 30, 2012 | 20:28