بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں لائنل میسسی کو گولڈن بوٹ ایوارڈ گزشتہ سال ہسپانوی کلب بارسلونا کی جانب سے پچاس گول کرنے پرملا، وہ اس سے پہلے دوہزاردس میں بھی یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لائنل میسسی کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ایوارڈ جیتنے کیلئے نہیں کھیلتے، اُن کا مقصد بارسلونا کو زیادہ سے زیادہ اعزازات جتوانا ہے، تقریب میں سابق ہسپانوی فٹ بالر لوئس سواریز، بارسلونا کے کپتان پئول اور کوچ ایلیزینڈرو سبیلا نے بھی شرکت کی۔