زربابا اورچالیس چوروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔وفاق پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے تاہم ان سے نمٹ لیں گے۔ شہبازشریف

Oct 30, 2012 | 21:15

خصوصی رپورٹر


ماڈل ٹاؤن لاہورمیں جرمنی کی نجی کمپنی کیساتھ پنجاب میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ زربابا اورچالیس چوروں کے کرتوت قوم کے سامنے ہیں اور وہ انتخابات میں ان کا کڑا احتساب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیںتاہم ان سے نمٹ لیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیمپ آفس میں بیٹھ کر توانائی بحران سے تنگ عوام کیساتھ اظہار یک جہتی کیا۔پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نندی پور اور چیچو کی ملیاں میں توانائی منصوبے اس نے مکمل کرنا ہیں لیکن ان کی تکمیل میں بلاوجہ تاخیر کی جارہی ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جرمنی کی نجی کمپنی کے تعاون سے دوہزار تیرہ میں پچاس جبکہ دوہزار چودہ میں تین سو میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا اور یہ منصوبے چولستان اور جنوبی پنجاب میں مکمل ہونگے۔ ریپڈ ٹرانسپورٹ سروس کےحوالے سےانہوں نے کہا کہ مخالفین منصوبے کی لاگت کے حوالے سے سراسرغلط بیانی سے کام لے رہے ہیں حالانکہ کہ اس کی لاگت تیس ارب روپے سے بھی کم ہے۔

مزیدخبریں