یو ایم ٹی کا خزاں 2013ءکے طالبعلموں کیلئے شاندار استقبال

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) خزاں 2013ءکے سمیسٹر میں داخل ہونے والے نئے طالبعلموں کو پرتپاک استقبالیہ دیا گیا جس میں طالبعلموں ‘ والدین‘ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد نئے طالبعلموں کو یونیورسٹی کی تعلیمی و غیرتعلیمی سرگرمیوں سے متعارف کروانا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے کہا کہ سیکھنے کا عمل اور قیادت یو ایم ٹی کا خاصہ ہے۔ یہ محض ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ یو ایم ٹی کے ہر عمل میں نمایاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن