کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جلو زئی آئی جی پیز کیمپ کی بجلی کاٹ دی گئی۔ کیمپ انتظامیہ کے مطابق بجلی 90 لاکھ روپے کے بقایاجات ادا نہ ہونے پر کاٹی گئی۔ بجلی بلوں کی ادائیگی ایف ڈی ایم اے کی ذمہ داری ہے۔ جلوزئی کیمپ میں 12 ہزار خاندانوں کے 50 ہزار سے زائد متاثرین مقیم ہیں۔ متاثرین کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔