طالبان سے لڑائی : ہر ہفتے 80 پولیس اہلکار ہلاک ہورہے ہیں: افغان حکام

Oct 30, 2013

کابل+برلن (اے ایف پی+اے پی پی)طالبان کے ساتھ لڑائی میں ہر ہفتے تقریباً 80 پولیس اہلکار مارے جا رہے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق جیسے جیسے نیٹو اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کا انخلاء قریب آرہا ہے‘ ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیںادھر جرمنی کی حکومت  نے شمالی افغانستان کے صوبہ  قندوز میں جرمن افواج کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کو ویزہ کی پیشکش کردی۔  حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش افغانستان سے جرمن فوج کے انخلاء کے بعد ان افغانوں سے انتقامی کارروائی لئے جانے کے خدشہ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں