اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں منگل کو 11ویں قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ ملک بھر سے 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پہلے میچ میں واپڈا کی ٹیم نے آزادکشمیر کی ٹیم کو تین صفر سے، دوسرے میچ میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم نے پولیس کی ٹیم کو بھی تین صفر سے، تیسرے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے سندھ کی ٹیم کو تین صفر سے، چوتھے میچ میں واپڈا کی ٹیم نے خیبر پختونخواہ کی ٹیم کو بھی تین صفر سے جبکہ پانچویں اور آخری میچ میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم نے بلوچستان کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔