اسلام آباد (آن لائن) خیبرپی کے کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج مکمل اختیار دے تو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہوں، خیبرپی کے کو بجلی کاکوٹہ نہیں دیا جا رہا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے بیرونی دوروں پرکبھی دعوت نہیں دی، پنجاب میں بجلی کی چوری کے پی کے سے زیادہ ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دہشتگردی سے زیادہ متاثرصوبہ کے پی کے ہے۔ آل پارٹیزکانفرنس کے متفقہ فیصلوں پر وفاقی حکومت عمل درآمد نہیں کر رہی ہے، دہشتگردی کا خاتمہ مذاکرات میں ہے ، طالبان مذاکرات کوکامیاب ہونا چاہئے، ڈرون حملے روکناوفاق کی ذمہ داری ہے اگر وفاق ڈرون حملوں کے بارے میں کچھ نہ کرسکاتونیٹوسپلائی کومکمل بندکردیں گے۔