بھارت: الیکشن کے بعد کونسی جماعت ہماری نمائندگی کرسکتی ہے،مسلمان ووٹر مخمصے کا شکار

نئی دہلی(اے پی اے )بھارت میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مسلمان ووٹر مخمصے کا شکار‘ سیاسی جماعتوں کے چنائو میں ہیبت ناک حقائق کا سامنا‘ کس کو ووٹ دیں‘ کونسی جماعت مسلمانوں کی نمائندگی کرسکتی ہے‘ اکثریتی مسلمان مایوس۔ بھارتی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ بھارتی قوم محاذ آرائی کی زد میں ہے‘ مسلمان ووٹروں کو یہ یقین اور امید نہیں کہ وہ اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ علماء کرام سمیت اکثر مسلمانوں کا یہ سوال ہے کہ ہمیں 2014ء کے انتخابات میں ووٹ کس کو دینا چاہئے۔ مسلمانوں کو یقین نہیں کہ ان کا مستقبل کیسے محفوظ اور کون مسیحاء ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...