لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب بھر میںڈینگی کے مریضوں میں اضافہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 34 نئے مریض سامنے آئے ہیں جسکے بعد ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوںکی کل تعداد861 ہوگئی ہے نئے آنے والے مریضوں میں لاہور کے 3 مریض ، شیخوپورہ کے 3 جبکہ راولپنڈی کے 28 نئے مریض شامل ہیں جسکے بعد لاہور کے مریضوں کی تعداد 65 ، شیخوپورہ کے 47 اور راولپنڈی کے 713 ہوچکی ہے ۔
ڈینگی سے متاثرہ 34 مزید مریض سامنے آگئے، تعداد 861 ہوگئی
Oct 30, 2014