’’ناسا‘‘ کی تاریخ میں پہلی بار کارگو راکٹ لانچنگ کے11 سکینڈ بعد تباہ، لاکھوں ڈالر کا نقصان

Oct 30, 2014

واشنگٹن(اے پی پی + رائٹرز)انٹر نیشنل خلائی سٹیشن تک سپلائی لیکر جانیوالے امریکی ’’ انترز راکٹ‘‘ لانچنگ کے 11سیکنڈ بعد دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ناسا کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے حکام نے انکوائری شروع کر دی۔ یہ پہلا حادثہ ہے جب سے ’’ ناسا‘‘ نے نجی آپریٹرز کے ذریعے سامان خلائی سٹیشن بھیجنا شروع کیا ہے۔تباہ ہونے والے کارگو راکٹ میں کوئی خلا باز سوار نہیں تھا ۔ حکام کے مطابق بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے روانہ کیا جانے والا یہ راکٹ ریاست ورجینیا کے ساحلی علاقے پر قائم ’ والپس فلائٹ فیسیلیٹی ‘ نامی ایک کمرشل لانچنگ پیڈ سے پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا ۔ 14 منزلہ اس راکٹ میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلا بازوں کے لئے سازو سامان لدا ہوا تھا ۔ نجی کمپنی سائنسز آربٹلکے اس راکٹ کو پیش آنے والے حادثے کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

مزیدخبریں