کراچی سے اسلام آباد جانیوالے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی(آن لائن) پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا۔ بدھ کی شب پی آئی اے کی پرواز PK-307 نے کراچی سے اسلام آباد جانے کیلئے جیسے ہی اڑان بھری اس کے پنکھ سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

ای پیپر دی نیشن