کوئٹہ:8 مزدوروں کے اغوا اور قتل کے الزام میں 9 مشتبہ افراد گرفتار

Oct 30, 2014

کوئٹہ (این این آئی) سکیورٹی فورسز نے صنعتی علاقے حب کے قریب ساکران میں آٹھ مزدوروں کے اغواء اور قتل  سے متعلق کیس میں 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔  تفصیلات کے مطابق  سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا  گیا کہ مشتبہ افراد کو ساکران اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے ایک آپریشن کے دوران پکڑا گیا۔ لسبیلہ کے ضلعی پولیس افسر بشیر احمد بروہی نے بتایا کہ ان افراد کو سات گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔

مزیدخبریں