ہنگو (ثناء نیوز) ہنگو میں گھر کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے چھ سالہ بچی زخمی ہوگئی جبکہ گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ ہنگو پولیس نے بتایا کہ کچ بانڈہ میں بدھ کی صبح جان اکبر نامی شخص کے گھر کے مین گیٹ کے ساتھ نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ سالہ بچی حبشہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔