لاہور (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی عبدالستار راجپر کی رکنیت بحال کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عبدالستار راجپر کی رکنیت بحال کی۔ عبدالستار حلقہ پی ایس 22 نوشہرہ فیروز سے پیپلز پارٹی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔ مخالف امیدوار عارف نے الیکشن ٹربیونل میں دھاندلی کا الزام لگا کر انتخابی نتائج چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی عبدالستار راجپر کی رکنیت بحال کر دی
Oct 30, 2014