گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گھریلو تنازعہ پر سالوں نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بہنوئی کو آگ لگا دی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ کچی فتومنڈکے محمد اسلم کا اپنی بیوی عصمت بی بی کے مابین گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ معاملہ کو ختم کروانے کیلئے عصمت کے بھائی اسکے گھر آئے ہوئے تھے جہاں پر تلخ کلامی کے بعد انکا اپنے بہنوئی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ سالوں نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر اسلم کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے، اطلاع پا کر پہنچنے والی ریسکیو کی ٹیم نے بری طرح جھلسنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم سول لائن پولیس مصروف تفتیش ہے۔
گوجرانوالہ: گھریلو تنازعہ پر سالوں نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بہنوئی کو آگ لگا دی، حالت تشویشناک
Oct 30, 2014