لاہور (این این آئی) حرمت رسولؒ کے پروانے غازی علم دینؒ کا 85 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں قرآن اور فاتحہ خوانی سمیت دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں غازی علم دین شہیدؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے 6 اپریل 1929ء کو غازی علم دین شہیدؒ نے نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر مبنی کتاب لکھنے اور شائع کرنے پر ایک ہندو پبلشر راجپال کو ہسپتال روڈ انارکلی لاہور میں واقع اس کے دفتر میں گھس کر انگریز سرکار کی بھاری پولیس گارڈ کی موجودگی میں چھری سے حملہ کر کے جہنم واصل کر دیا تھا۔ غازی علم دین شہید کو زیر دفعہ 302 تعزیرات ہند کے تحت 22 مئی 1929ء کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا جن کے وکیل صفائی بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ تھے لیکن انگریز سرکار کی پریوی کونسل نے ان کی اپیل خارج کر دی جس پر 31 اکتوبر 1929ء کے دن حرمت رسولؐ پر قربان ہونے والے غازی علم دینؒ کو میانوالی جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔
غازی علم دینؒ کا 85 واں یوم شہادت آج منایا جائے گا
Oct 30, 2014