لاہور (آئی این پی+ ثنا نیوز) الیکشن کمشنر پنجاب نے این اے 122کے ریکارڈ کی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے سردار ایاز صادق اور عمران خان سمیت 20 امیدواروں کو 7 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن میں این اے 122 ریکارڈ کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1974کے تحت حلقہ کے ریکارڈ کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے جائیں۔ اعلیٰ عدالت نے بھی معاملہ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا تھا جس پر صوبائی الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تمام ریکارڈ قبضہ میں لیکر روزانہ کی بیناد پر تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، عمران خان سمیت بیس امیدواروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ خود یا انکا مقرر کردہ نمائندہ ریکارڈ انسپکشن کیلئے 7 نومبر کو موقع پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
این اے 122: ریکارڈ کی روزانہ انسپکشن ہو گی‘ صوبائی الیکشن کمشنر ‘ عمران اور ایاز صادق کی 7 نومبر کو طلبی
Oct 30, 2014