حکومت چونچلے کر رہی ہے تحریک انصاف اسمبلی میں نہ رہی تو مجھے وہاں اذانیں نہیں دینی: شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی)  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرٹیکل 64 واضح ہے حکومت چونچلے کر رہی ہے، مجھے فٹبال بنایا ہوا ہے، کبھی ادھر کبھی ادھر، تحریک انصاف اگر اسمبلی میں نہ رہی تو میں نے وہاں اذانیں نہیں دینی۔ وہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے استعفے کیلئے فکرمند نہ ہوں، قوم سے وعدہ کیا تھا کہ عمران خان کے ساتھ استعفیٰ دوں گا، میرا استعفیٰ3 سیکنڈ کی مار ہے، میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...