”نفاذ اردو میں میڈیا کا کردار“کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

Oct 30, 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان قومی زبان تحریک کا ایک اجلاس عزیز ظفر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ جس میں یکم نومبر کو ایوان اقبال لاہور میں ”نفاذ اردو میں میڈیا کا کردار“ کے عنوان سے ہونے والے کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ استقبالیہ کمیٹی کی ذمہ داری فاطمہ قمر، عدنان عالم اور حامد انوار خان جبکہ انتظامیہ کمیٹی میں پروفیسر زاہد محمود، ضماد گریوال، معظم احمد ، جاوید بٹ اور ابلاغ کمیٹی میں محمد اکرم فضل، سعید حسن، رانا مبشر، افضل بھٹی اور جمیل اقبال شامل ہیں۔ پروفیسر سلیم ہاشمی نے انتظامات کی رپورٹ پیش کی۔ کانفرنس میں اردو کا نفاذ کرنے والے محکموں کے سربراہان کو ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں