خیبر پی کے حکومت اپنے منصوبوں سے ریحام، عمران خان کو بھی آگاہ کرے گی اعلامیہ جاری ‘یہ کسی کی بے وقوفی کا نتیجہ ہے، سزا دیں گے : صوبائی وزیر

Oct 30, 2015

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی اہلیہ پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں سے آؤٹ، خیبر پی کے حکومت میں ان ہو گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پی کے حکومت اپنے خصوصی منصوبوں سے ریحان خان کو بھی آگاہ کرے گی۔ حکومت نے ہدایت کی ہے یہ کام کوئی فون، ایس ایم ایس، فیکس یا ای میل کے ذریعے نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی۔ سرکاری اعلامیے میں ریحان خان کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں۔ خصوصی کمیٹی چیف اکنامسٹ کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی منصوبوں کی کارکردگی پر عمران خان اور ریحان خام کورپورٹ کرے گی تاہم خیبر پی کے حکومت نے عمران خان اور ریحام خان کے بارے میں اعلامیہ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔ صوبائی وزیر مشتاق غنی نے کہا کہ اعلامیہ کسی کی بیوقوفی یا غیر دانشمندی کا نتیجہ ہے۔ اعلامیہ کے بارے میں تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سخت سزا دیں گے۔

مزیدخبریں