لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے منصوبے کی تعمیر پر جاری حکم امتناعی ختم کر دیا۔ عدالت نے حکومت پنجاب کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ پنجاب حکومت کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے جس کے خاتمے کے لئے حکومت بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ساہیوال میں چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے پر عدالتی حکم امتناعی کے باعث کام روک دیا گیا ہے جس سے یہ منصوبہ بروقت مکمل نہیں ہوگا۔ عدالت نے سماعت چوبیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔
ہائیکورٹ نے ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر حکم امتناعی ختم کر دیا
Oct 30, 2015