مارواڑہ:بارودی سرنگ دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) دشت کے علاقے ماروڑا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی رہنما میر گل خان سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قبائلی رہنما میر گل خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں میرگل خان سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میرگل خان سابق پی ٹی آئی ناظم گل نصیب خان کا بھائی تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ کی منی مارکیٹ میں نامعلوم دہشت گرد ایک نجی بینک اور گلی میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دوسری جانب گوادر کے علاقے اوڑمار سے دو افراد کی نعشیں ملی ہیں۔
بارودی سرنگ دھماکہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...