لاہور ( خبر نگار) ایف آئی اے نے دولت نگر ،گجرات چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ ڈیلر کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے چودھری محمد سرور نے پاک کرنسی دولت نگر پر چھاپہ مار کر اس کے مالک غلام عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔