لندن (بی بی سی) بھارتی سائنس دان پی ایم بھارگو نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ سے اعلیٰ ترین سرکاری ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ایم بھارگو کا کہنا ہے کہ وہ وزیر سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کرنے کے بعد اپنا ایوارڈ واپس کریں گے۔ انہیں پدم بھوشن ایوارڈ 1986ء میں دیا گیا تھا۔ بدھ کو دس فلم سازوں کے ایک گروپ نے بھی ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ سے اپنے اعزازات واپس کئے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا یہ ایوارڈ مجھے بہت عزیز تھا لیکن کسی ہچکچاہٹ کے اسے واپس کررہا ہوں۔ حکومت مذہب کی راہ پر چلتے ہوئے ملک کو ہندو ریاست بنا رہی ہے۔