احتساب عدالت کی آصف زرداری کیخلاف 2 ریفرنسز میں اصل دستاویزات جمع کرانے کیلئے نیب کو 11 نومبر تک آخری مہلت

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف دو ریفرنسز میں اصل دستاویزات جمع کرانے کیلئے نیب کو 11 نومبر تک آخری مہلت دیدی۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کرتے ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں، نیب کے پاس اصل دستاویزات موجود نہیں لہذا میرے موکل کو باعزت بری کیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر چودھری ریاض نے عدالت کو بتایا نیب کے پاس جو دستاویزات تھیں وہ جمع کرا دی گئی تھیں عدالت نے کہا وہ اگر ریفرنسز سے متعلق مزید کوئی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں تو کرا دیں۔ عدالت نے مذید سماعت 11نومبر تک ملتوی کردی

ای پیپر دی نیشن