پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں نرم، سندھ میں انتہائی سخت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب اور سندھ دونوں صوبوں میں مختلف سزائیں ہیں۔ پنجاب میں سزائیں کم اور سندھ میں سخت سزائیں ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق سرکاری افسر کی مدد سے کسی کی کامیابی ممکن بنانا قابل سزا جرم ہے۔ پنجاب میں اس پر 2 ہزار روپے جب کہ سندھ میں ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو گی۔ پنجاب میں بیلٹ باکس اٹھانے پر2 ہزار جب کہ سندھ میں ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہے۔ پولنگ سٹیشن کے قریب ووٹ مانگنا بھی جرم ہے جس پر پنجاب میں 2 ہزار روپے جب کہ سندھ میں 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہے۔ پولنگ سٹیشن کے قریب فون، میگافون، لائوڈ سپیکر کا استعمال قابل سزا جرم ہے۔ پنجاب میں میگا فون کے استعمال پر 3 ماہ قید اور 3 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہو گی جب کہ سندھ میں میگافون کے استعمال پر 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن