کامونکے(نامہ نگار) ہائی کورٹ نے یونین کونسل نمبر 62 مچھرالہ سے چیئرمین کے امیدوار بیرسٹر عامر نذیر جو کہ ایم این اے رانا عمر نذیر کے بھائی ہیں کو نااہل قرار دے کر الیکشن لڑنے پر پاپندی لگادی ہے ، یادرہے مخالف امیدوار نے سرکاری ملازمت کو جواز بنا کر انکے کاغذات نامزدگی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا تھا، ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ سے نااہل ہونے والے چیئرمین کے امیدوار بیرسٹر عامر نذیر احمد خاں نے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔