وسط افریقی جمہوریہ: فسادات جاری مسیحی انتہاپسندوں نے 3 مسامانوں کو پتھرمارکرشہید کردیا

بنگوئی (رائٹرز) وسطی افریقی جمہوریہ میں فسادات جاری ہیں۔ انتہا پسند عیسائیوں نے 3 مسلمانوں کو سنگسار کر دیا، 2 کی نعشوں کے ٹکڑے کر دیئے جبکہ تشدد کے واقعات میں ایک مسیحی بھی ہلاک ہو گیا۔ 13 دسمبر کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی الیکشن خطرے میں پڑ گئے۔ رواں ہفتے کشیدگی اور ہنگاموں، حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا ہجوم نے مسلمانوں پر پتھر برسائے، 2 موقع پر دم توڑ گئے، تیسرے نے بھاگنے کی کوشش کی، اسے بھی نشانہ بنایا اور نعش چرچ کے قریب پھینک دی۔ ادھر سینکڑوں افراد نے دارالحکومت میں سڑک بلاک کر کے تشدد، واقعات کیخلاف احتجاج کیا۔ سینکڑوں مسلمان خاندان نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...