پاکستان کیساتھ تعلقات کی سرد مہری ختم ہونے والی ہے: افغان سفیر

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی سردمہری ختم ہونے والی ہے۔ افغاستان کے وزیر خزانہ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل بھی بعض افغان حکام پاکستان آئیں گے۔ گزشتہ رات ترکی کے قومی دن کے استقبالیہ میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ پاک افغان اقتصادی کمشن کا اجلاس پاکستان میں اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوگا۔ جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پس پردہ سفارت کاری کے ذریعے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے صلاح و مشورے جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...