لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی روٹھی بہن کو منا لیا۔ وہ لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں رہائش پذیر اپنی سگی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے گھر گئے اور دو گھنٹے تک قیام کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ عمران خان اور ریحام خان کی شادی سے ناخوش تھیں۔