لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ مجلس وحدت المسلمین کے وکیل نے بتایا کہ محرم الحرام میں نقص امن کے خدشے کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے الیکشن کمشن کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات دس محرم کے بعد ہو رہے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے شیڈول میں مجلس وحدت المسلین کی درخواست پر پہلے ہی دو مرتبہ ردوبدل کیا جا چکا ہے۔
؎محرم الحرام میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کی درخواست، ہائیکورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی
Oct 30, 2015