والدین بیٹیوں کی تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کرکے اپنا بوجھ بھی کم کرسکتے ہیں: ملالہ

لندن/ ابوظہبی (آئی این پی ) عالمی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ تمام والدین کو اپنی بیٹیوں کی تعلیم کیلئے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ایسا کرکے وہ اپنی مدد کرسکتے ہیں، خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور امتیازی سلوک کے خلاف معاشرے میں آواز اٹھائیں، دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی کاکہنا تھاکہ تمام خواتین کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ انکی ہر قسم کے امتیاز کے خلاف آواز سنی جارہی ہے۔ میرا پیغام بہت سادہ ہے آپ اپنی آواز بلند کریں۔ خواتین کا ان مسائل کو اٹھانا بہت ضروری ہے جو انھیں درپیش ہیں۔ ملالہ کا کہنا تھا مردوں کو سمجھنا چاہیے کہ ایک بار آپ اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو بااختیار بنائیں گے تو آپ صرف انکی ہی نہیں بلکہ اپنی مدد بھی کریں گے۔ آپ اپنے اوپر سے بوجھ کو بھی کم کررہے ہوتے ہیں اگر آپ کی پانچ چھ بیٹیاں ہیں اور آپ انھیں پڑھنے لکھنے اور کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو ایسا کرکے آپ خود کیلے مشکلات پیدا کررہے ہوتے ہیں۔ ایک بار اگر آپ انھیں تعلیم حاصل کرنے اور اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع دیں تو وہ اپنے بہتر مستقبل کے ذریعے آپ کی زندگی کی مشکلات کو کم کرسکتی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...