مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کل منہ چھپاتے پھریں گے : برجیس طاہر

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)گورنر گلگت بلتستان /وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان ،مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے مرکزی صدر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاکہ 31ا کتوبر مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج لیکر طلو ع ہو گا، ہمارے مخالفین اپنی تمام تر تخریب کاریوںکے باوجود منہ چھپاتے پھریں گے، کامیابی شیر ہی کو حاصل ہو گی، انتخابی نشان شیر ہی علاقے کی تعمیر و ترقی کا حقیقی ضامن ہے،عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔ یہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔مسلم لیگ ن کا نشان شیر ہے ،بالٹی کے نشان والے مسلم لیگی نہیں،قائد میاں نواز شریف نے سانگلاہل کے عظیم صحافی مجید نظامی کی خواہش پر حمید نظامی ووکیشنل اسٹی ٹیوٹ اور پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کئے ،حلقہ کی ترقی میں ان کا بھی بڑا عمل دخل تھا،وہ حمید نظامی روڈ پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، چوہدری برجیس طاہر کو بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا،جلوس کا راستے میں جگہ جگہ استقبال کیا گیا،کنونشن میں،حلقہ بھر سے مسلم لیگ ن کے یونین کونسلوں کے چیئر مین،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے امیدوار قافلوں کی صورت میں شرکت کی،سٹی کے27وارڈز کے امیدوار بھی قافلوں کی صورت میں شریک ہوئے،کنونشن سے مسلم لیگ ن کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں اعظم شریف ،لیگی رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی،یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امتیاز احمد کاہلوں،سردار عباد ڈوگر،چوہدری مدثر عزیز،اویس منور رندھاوا اورملک مقصود احمد نے بھی خطاب کیا ، کنونشن میںسٹی سینئر نائب صدر چوہدری محمد انیس، چوہدری عدیل ادریس، امیدوار چیئر مین رانا بشیر احمد، میاں عمار وسیم، میاں عظیم دستگیر،چوہدری شاہد تبسم کاہلوں،سید عاطف صادق شاہ،محمد یٰسین گجر،محمد شفیق باجوہ، چوہدری اویس منور رندھاوا،امیدوار کونسلرز چوہدری حسن شاہنواز،چوہدری غلام حسین ،میاں محمد علی جیلانی، میاں کاشف علی بھٹی،چوہدری عامر منیر ورک ، شیخ خالد محمود رونقی،حاجی فقیر محمد بادشاہ ، شفقت علی سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن