چنیوٹ(شہزادہ محمد اکبر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے شرکاء اور مقررین نے مطالبہ کیا ہے صدر پاکستان عاشق رسول ممتاز قادری کی سزا معاف کرنے کا اعلان کریں۔ امتناع قادیانیت آرڈیننس کی خلاف ورزی پر قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کو نیشنل ایکشن پلان کا حصہ بنایا جائے۔ گستاخانہ لٹریچر، توہین آمیز کتابوں اور شر انگیز رسائل کو فی الفور ضبط کیا جائے۔ اور بلا تفریق چناب نگر کے تمام رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔ کانفرنس کے مقررین نے کہا لادین عناصر اور این جی اوز کے زہریلے واویلا نے قانون توہین رسالت کو اتنا غیر مؤثر کر دیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی ایک بھی گستاخ رسول کو 295-C کے تحت پھانسی نہیں دی گئی۔ کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت صاحبزادہ مولانا خواجہ عزیز احمد اور پیر جی عبدالحفیظ رائپوری نے کی جبکہ کانفرنس سے مولانا عزیز الرحمان جالندھری، مولانا مفتی محمد حسن لاہور، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد امجد خان، محمد اشرف علی، مولانا محمد اسماعیل، مولانا قاضی احسان احمد،مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا محمد سلیم شہداد پور، سید نور الحسن بخاری، مولانا تاج محمود ریحان، مولانا عزیز الرحمان ثانی، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا محمد وسیم اسلم، محمد اسحاق ساقی، مولانا جمیل احمد بندھانی، مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا محمد اقبال، مولانا محمد خبیب، مولانا عبدلنعیم رحمانی، مولانا مختار احمد،مولانا ضیاء الدین آزاد، مولانا غلام حسین، مولانا حافظ محمد انس، مولانا قاضٰی عبدالخالق، مولانا عبدالرشید غازی،حافظ محمد مہتاب، صاحبزادہ محمد حسان شاہد، فیصل بلال گیلانی، حافظ محمد شریف منچن آبادی سمیت متعدد مقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔ مقررین نے کہا حکومت قادیانیوںکی اسلام دشمن سرگرمیوں کو کنڑول کرے، مولانا عزیزالرحمان جالندھری نے کہا تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا دفاع کرنے والے قدرت کی طرف سے حضور اکرمؐ کی ذاتی خدمت پر مامور ہیں اور قیامت کے دن سب سے زیادہ قربت اور بلندی درجات انہیں نصیب ہوں گے۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا قادیانی عناصر چناب نگر پریس سے گستاخانہ لٹریچر اور فولڈر پرنٹ کر رہے ہیں۔ مولانا اشرف علی نے کہا عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لانے کی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات و نزول پر ایمان لانا بھی ضروری ہے۔ مولانا قاضی احسان احمد، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی عظمت اور امت کی وحدت عقیدہ ختم نبوت میں مضمر ہے۔ مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا تاج محمود ریحان نے کہا ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے والوں کی سازشوں کو نا کام بنانا ہوگا۔ کانفرنس میں زلزلہ کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ کانفرنس میں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔آخری نشست سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری خطاب کریں گے۔
گستاخانہ لٹریچر توہین آمیز کتابوں شر انگیز رسائل کو ضبط کیا جائے :ختم نبوت کانفرنس
Oct 30, 2015