اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا تمام موبائل کمپنیوں کو خط، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے عوام کو مفت آگاہی پیغام ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔ ووٹرز کو 8300 پر پیغام بھیج کر اپنے ووٹ کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔ الیکشن کمشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام موبائل کمپنیوں کو حکم صادر کیا جائے کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران عوام کو انتخابات میں مشکلات سے بچنے کیلئے ایک آگاہی پیغام ارسال کیا جائے جس میں ووٹرز کو ووٹ اور ووٹ کاسٹ کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز کو مفت آگاہی ایس ایم ایس ارسال کریں۔ خط میں مزید کہاگیا ہے کہ موبائل کمپنیاں ایس ایم ایس کے ذریعے عوام کو یہ بتائیں کہ ان کی ووٹ کی معلومات کیلئے 8300 منتقل کر دی گئیں ہیں۔
ووٹرز کو 8300 پر پیغام بھیج کر ووٹ سے آگاہی کی مفت سہولت دی جائے پی ٹی اے کا موبائل فون کمپنیوں کو خط
Oct 30, 2015