ٹیکسلا (نمائندہ نوائے وقت)جی ٹی روڈ پر کا ر حادثے کا شکا ر ،ایک خاتون اور بچے سمیت 5افراد شدید زخمی ،دو کی حالت نازک بتا ئی جاتی ہے ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق کار نمبر LWR3583جسے خانزادہ شخص چلا رہا تھا مارگلا سے ٹیکسلا کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابونہ رکھ سکا اور گاڑی جی ٹی روڈ وحدت کالونی کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت 5افراد شدید زخمی ہو گے راہ گیروں نے گاڑی میں سے زخمیوں کو نکال کر سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچایا دوزخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے ۔