آئےل ٹےنکرز اونرز اےسوسی اےشن کل احتجاجی رےلی نکالے گی،ملک محمد سرفراز

چک بیلی خان(نامہ نگار)آل پاکستان آئےل ٹےنکرز اونرز اےسوسی اےشن کی جانب سے 20 فےصد جنرل سےلز ٹےکس عائد کرنے کے حکومتی فےصلہ کے خلاف احتجاجی رےلی کا اعلان ،31 اکتوبر کو سہالہ ڈپو سے پارلےمنٹ ہاﺅس تک رےلی نکالی جائے گی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا گزشتہ روز رورل انتظامےہ نے مذاکرات پر عملدرآمد کرانے کی ےقےن دہانی کرائی مگر تاحال ظالمانہ ٹےکس کا خاتمہ نہ کےا گےا ان خےالات کا اظہار آل پاکستان آئےل ٹےنکرز اونر اےسوسی اےشن کے سےنئر نائب صدر ملک محمد سرفراز اور جنرل سےکرٹری راجہ سعےد نے اپنے بےان مےں کےا انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئےل ٹےنکرز پر مذےد 20 فےصد جے اےس ٹی عائد کرنا وابستہ لاکھوں افراد کے بچوں کو فاقہ کشےوں پر مجبور کرنے کے مترادف ہے موجودہ مہنگائی کے حالات مےں بھاری ٹےکسوں کی ادائےگی کے بعد گاڑےاں چلانا ناممکن بنا دےا گےا ہے۔
اور اگر حکومت نے فوری طور پر فےصلہ واپس نہ لےا اور ظالمانہ ٹےکس کا خاتمہ نہ کےا تو 31 اکتوبر صبح 10 بجے سےنکڑوں گاڑےوں پر مشتمل قافلہ براستہ ہائی وے پارلےمنٹ ہاﺅس اسلام آباد روانہ ہو گا جہاں پر تمام مالکان کی جانب سے وزےرخزانہ اسحاق ڈار کو گاڑےوں کی چابےاں پےش کرےں گے ۔

ای پیپر دی نیشن