لاہور: دھرنے میں شرکت کا شبہ، پولیس نے طالبات کی وین کو پکڑ کر تھانے بند کر دیا

لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے لاہور میں طالبات کی وین کو پکڑ کر تھانے بند کر دیا، منتیں سماجتیں کرتی رہیں مگر شیر جوانوں نے کسی کی ایک نہ سنی۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے طالبات کی وین کو ناکے پر روکا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے بند کرا دیا، وین میں 10سے زائد طالبات موجود تھیں جو کالج سے واپس گھر جا رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ویگن کو گارڈن ٹاؤن تھانے بند کرا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...